اسرائیل کودشمن نہیں اتحادی کےطوپردیکھتے ہیں،سعودی ولی عہد

ریاض(نیشنل ٹائمز): سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کوممکنہ اتحادی کے طورپردیکھتا ہے۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی میگزین کوانٹرویو میں کہا کہ ہم اسرائیل کودشمن کے طورپرنہیں دیکھتے۔ اسرائیل ممکنہ طورپرسعودی عرب کا اتحادی ہوسکتا ہے۔ امید ہے فلسطین اوراسرائیل کا تنازع جلد حل ہوجائے گا۔سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ایران اورسعودی عرب پڑوسی ہیں اورایک دوسرے سے چھٹکارا نہیں پا سکتے۔ بہتر ہے کہ بقائے باہمی کے اصول کے تحت رہا جائے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ مجھے پروا نہیں کہ امریکی صدرجوبائیڈن میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اورریاض امریکا سے مزید مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2017 میں رٹز کارلٹن کا واقعہ سعودی حکومت کی جانب سے کرپٹ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن تھا۔ کرپٹ افراد کوہوٹل میں رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ زیرحراست نہیں تھے۔ انہیں 2 آپشنز دئیے گئے تھے یا تو تصفیہ کرلیں یا پھرقانونی کارروائی کا سامنا کریں۔ ان میں سے 95 فیصد نے تصفیے پراتفاق کیا۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر