روس یوکرین تنازع: کیف میں ایک اور بھارتی طالب علم کو گولی لگ گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں ایک اور بھارتی طالب علم کو گولی لگ گئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک اور بھارتی طالب علم کو گولی لگنے کے بعد اس کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایک بھارتی وزیر وی کے سنگھ کا کہنا ہے کہ’کیف سے ایک طالب علم کو گولی لگنے کی اطلاع ملی ہے اور اسے فوری طور پر کیف کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’بھارتی سفارتخانے نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ ترجیحی بنیادوں پر سب کو کیف چھوڑ دینا چاہیےکیونکہ جنگ کی صورت میں بندوق کی گولی کسی کے مذہب اور قومیت کو نہیں دیکھتی‘۔خیال رہے کہ اس سے پہلے یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں روسی افواج کے حملے میں ایک بھارتی طالب علم کی ہلاکت ہوچکی ہے۔خارکیف میں فضائی حملے کے دوران ہلاک ہونے والا نوین میڈیکل کا فائنل ایئر کا طالب علم تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوین اس وقت ہلاک ہوا جب روسی فوجیوں نے ایک سرکاری عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر