روس کے راکٹ پر بھارت کا پرچم موجود، امریکا، جاپان کا پرچم ہٹا دیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روسی حکومت کی خلائی ایجنسی نے اپنے راکٹ سے امریکا اور جاپان سمیت کئی ممالک کے جھنڈوں کو ہٹا دیا ہے لیکن بھارت کے جھنڈے کو برقرار رکھا ہے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی حکومت کی خلائی ایجنسی کے ڈائریکٹر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ اسپیس پورٹ پر روسی کارکن امریکا اور جاپان کے پرچم خلائی راکٹ سے مٹا رہے ہیں جبکہ بھارت کا پرچم راکٹ پر موجود ہے۔ روسی حکومت کی خلائی ایجنسی کے ڈائریکٹر نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ کچھ ممالک کے جھنڈوں کے بغیر، ہمارا راکٹ زیادہ خوبصورت نظر آئے گا۔ خلائی ایجنسی Roscosmos کی طرف سے یہ علامتی اقدام ظاہر کرتا ہے کہ روس اور ان ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے ہیں۔ روسی افواج نے یوکرین کے مختلف شہروں کو گھیرے میں لے لیا ہے جہاں بمباری جاری ہے جس کے بعد کئی ممالک نے روس کے خلاف سخت پابندیوں کا اعلان کیا ہے جن میں امریکا اور جاپان بھی شامل ہیں۔ان پابندیوں میں روسی تجارت کو نشانہ بنایا گیا ہے اور روس کو کھیلوں سے الگ کرنے کے لیے جارحانہ اقدامات کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ Roscosmos، جو پہلے روسی فیڈرل اسپیس ایجنسی کے نام سے جانی جاتی تھی۔یہ 1992 میں ایجنسی اور یونائیٹڈ راکٹ اینڈ اسپیس کارپوریشن کو ملانے کے بعد قائم کیا گیا تھا، جو ایک مشترکہ اسٹاک ادارہ ہے جس کا مقصد خلائی شعبے کو تقویت دینا تھا۔

 



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر