یوکرین میں ہلاک بھارتی طالب علم کا بھائی مودی سرکار پر برس پڑا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یوکرین میں روسی افواج کے حملے میں ہلاک ہونے والے بھارتی طالب علم نوین کے بڑے بھائی مودی سرکار کی بروقت کارروائی نہ کرنے پر اپنی حکومت پر برس پڑے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوین کے بڑے بھائی نے کہا کہ میرا بھائی گھر کا سامان لینے کے لیے باہر گیا تھا کیونکہ اسے خارکیف چھوڑ کر سرحدوں کی طرف جانا تھا اور اس نے رات 1:30 بجے کے قریب ٹرین پکڑنے کا منصوبہ بنایا تھا۔نوین کے بڑے بھائی نے مودی سرکار پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بروقت کارروائی نہیں کی، کاش حکومت تیزی سے کام کرتی تو آج میرا بھائی زندہ ہوتا۔اُنہوں نے مودی سرکار سے سوال کیا کہ میرے بھائی کی موت سے قبل وہاں سے انخلاء کے لیے مزید پروازیں کیوں نہیں آرہی تھیں؟نوین کے بڑے بھائی نے کہا کہ اب اُنہیں صرف اپنے بھائی کے دوست اور یوکرین میں پھنسے دیگر افراد کے محفوظ گھر لوٹنے کی خواہش ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی گاؤں کے دو طالب علم ہیں جو یوکرین میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور میرے بھائی کے ساتھ رابطے میں تھے، ان کے والدین بہت پریشان ہیں۔یاد رہے کہ خارکیف میں فضائی حملے کے دوران ہلاک ہونے والا نوین میڈیکل کا فائنل ایئر کا طالب علم تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوین اس وقت ہلاک ہوا جب روسی فوجیوں نے ایک سرکاری عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا۔اس حوالے سے نوین کی ساتھی طلبہ پوجا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ وہ گورنر ہاؤس کے قریب رہتا تھا اور کھانے کے لیے قطار میں کھڑا تھا، اچانک ایک فضائی حملہ ہوا جس نے گورنر ہاؤس کو اڑا دیا اور وہ مارا گیا۔

 

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر