کنگنا نے ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کی کمائی کو لےکر عالیہ کو ٹرول کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ پر اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم کی کمائی کو لے کر عالیہ بھٹ کو ٹرول کردیا۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ نے گنگوبائی کا مرکزی کردار نبھایا ہے اور فلم کے بارے میں خیال کیا جارہا تھا کہ وہ ایک بلاک بسٹر فلم ہوگی۔ کسی بھی خاتون کے مرکزی کردار میں گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے بھی مناسب بزنس کیا لیکن اس سے پہلے بھی جن فلموں نے اچھا بزنس کیا اس حوالے سے کنگنا رناوت کی بہن نے ایک فہرست شیئر کی۔ خاتون مرکزی کردار میں اتفاق سے سرفہرست کنگنا رناوت ہی تھیں جن کی فلم منیکرنیکا کی صرف ایک روز کی کمائی 18 کروڑ 10 لاکھ روپے تھے۔ اسی طرح دوسرے نمبر پر ’تنو ویڈز منو‘ 16 کروڑ 10 لاکھ کے ساتھ جبکہ تیسرے نمبر پر پھر منیکرنیکا ہی تھی جس کی ایک اور دن کی کمائی 15 کروڑ 70 لاکھ تھی۔ اس فہرست میں عالیہ بھٹ کی گنگوبائی کاٹھیاواڑی چوتھے نمبر پر رہی جہاں اس کی تیسرے دن کی کمائی 15 کروڑ 30 لاکھ روپے دکھائی گئی تھی۔ رنگولی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس فہرست کو جاری کیا جبکہ عالیہ بھٹ کو اس میں ٹیگ کیا اور تحریر کیا کہ پاپا تو اس سے زیادہ خرید سکتے ہیں، لیکن اہم چیز یہ ہے کہ ہم اپنے بل بوتے پر کمائی کریں۔ اس پر کنگنا رناوت نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے اتفاق کرتی ہوں۔انہوں نے اس پر یہ بھی کہا کہ کنگنا رناوت ہی اپنی آئندہ فلم کے ساتھ اپنے ریکارڈز کو خود توڑیں گی۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کنگنا رناوت نے عالیہ بھٹ کو ٹرول کیا ہو۔ وہ اس سے قبل بھی عالیہ بھٹ کی ٹرولنگ کرتی رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر