عمران عباس کی الکا یاگنک کے ساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل

دبئی(نیشنل ٹائمز): پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے بالی ووڈ گلوکارہ الکا یاگنک کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگا کر چاہنے والوں کے دل جیت لیے۔عمران عباس کے مداح ان کی اداکاری کے بعد اب گائیکی کے بھی معترف ہوگئے، اداکار نے اپنی دوست بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک کے ہمراہ متحدہ عرب امارت کی ریاست دبئی کے ایک ہوٹل میں گانا گا کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
اداکار نے الکا یاگنک کے ساتھ دبئی میں ملاقات کی اور ساتھ مل کر مشہور گانا ‘ایسا لگتا ہے’ گایا۔ عمران نے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو پرستار داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔چاہنے والوں نے تبصرہ کیا کہ آپ بہت اچھا گاتے ہیں جس پر اداکار نے کئی صارفین کا شکریہ بھی ادا کیا۔نامور اداکار کا کہنا تھا کہ اس سے بڑھ کر کیا ہوسکتا ہے کہ آپ کا بہترین دوست ڈنر پر ساتھ ہو۔ عمران عباس نے مزید کہا کہ شام کو یادگار بنانے پر بھارتی گلوکارہ کا مشکور ہوں۔



  تازہ ترین   
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر