روس یوکرین تنازع: ہالی ووڈ اسٹوڈیوز کا روس میں فلم ریلیز روکنے کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روس کے یوکرین پر حملوں کے بعد ہالی ووڈ اسٹوڈیوز ڈزنی، وارنر براس، سونی نے روس میں فلم ریلیز روکنے کا اعلان کردیا۔ڈزنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مستقبل کے کاروباری فیصلے بدلتی ہوئی صورتحال کی بنیاد پر کریں گے۔وارنر براس نے اپنے بیان میں کہا کہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، یوکرین کے معاملے کے پرامن حل کے منتظر ہیں۔خیال رہے کہ روس ہالی ووڈ کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے، ہالی ووڈ فلموں نے2021میں روس میں 601ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔واضح رہے کہ یوکرینی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ روس کی فوج نے دارالحکومت کیف پر دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق سینکڑوں ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں پر مشتمل 17 میل طویل روسی فوجی قافلہ کیف ایئر پورٹ کی جانب بڑھ رہا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر