جنسی زیادتی کے واقعات کا سدباب، وفاقی حکومت کا اہم اقدام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک): وفاقی حکومت انسداد ریپ آرڈیننس پر عمل درآمد کے لیے 42 رکنی کمیٹی قائم کردی۔ حکومت کا جنسی زیادتی کے واقعات کےسدباب کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے انسداد ریپ آرڈیننس پر عمل درآمد کے لیے 42 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کردی۔وزارتِ قانون نے کمیٹی کی صدارت ملکیہ بخاری کے سپرد کی، جن کی سربراہی میں آج کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا اور آرڈیننس پر عمل درآمد پر مشاورت بھی ہوئی۔انسدادریپ آرڈیننس پر عمل درآمد کے لیے کمیٹی کا آج پہلا اجلاس بھی ہوا، جس میں ملک بھر میں آرڈیننس پر عمل درآمد اور جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں حکومت نے انسداد ریپ آرڈیننس کے مسودے کو حتمی شکل دی تھی، جس میں زیادتی کے مقدمات کے لیے خصوصی عدالتوں کی تشکیل، مؤثر پراسیکیوشن شامل تھی۔وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق انسداد ریپ کےقانون کے مسودے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، اینٹی ریپ بل کا مقصد متاثرین کاتحفظ اور ملزمان کاریکارڈ رکھنا ہے ، خصوصی عدالتوں کی تشکیل سے تیز رفتار اور مؤثر پراسیکیوشن بل میں شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر