وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات جاری ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔دو دہائیوں بعد وزیراعظم پاکستان کا دورہ روس، عمران خان ماسکو پہنچ گئےخیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے تھے جہاں ان کا سرخ قالین استقبال کیا گیا تھا، ماسکو ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، روس کے نائب وزیر خارجہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔بعد ازاں وزیراعظم نے دوسری عالمی جنگ کے روسی سپاہیوں کی یادگار پر پھول رکھے ۔وزیراعظم عمران خان کی آج روسی صدر ولادیمیر سے ون آن ون ملاقات ہورہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک روس تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر