عالیہ بھٹ کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ کی مشکلات میں مزید اضافہ

ممبئی(نیشنل ٹائمز): معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی تنازعات کا شکار ہے جس پر اب سپریم کورٹ نے بھی پکچر کا نام تبدیل کرنے کا کہا ہے۔بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق فلم کو 25 تاریخ تک ریلیز کیا جانا تھا تاہم ریلیزنگ کے حوالے سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ فلم کی ریلیزنگ روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں کافی کیسز التوا کا شکار ہیں۔پہلے پہل گنگو بائی کی فیملی نے فلم کی ریلیز کو روکنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور حسین زیدی جن کی لکھی گئی کتاب پر فلم بنائی گئی ہے ان دونوں کو فلم کی ریلیز روکنے کے لیے نوٹس بھیجے گئے تھے اور دونوں پر ہتک عزت کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔ ان دونوں کے ساتھ فلم کی مرکزی اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بھی شامل تھا۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی اسکرپٹ لکھنے والوں کو فلم کا نام تبدیل کرنے کا کہا ہے جس پر سنجے لیلا بھنسالی کے وکیل سدھارتھا ڈیو نے کہا کہ عدالتی تجویز ہدایتکار کے موقف سے کل تک عدالت کو آگاہ کردیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر