سینئر اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑے 5 برس بیت گئے

لاہور(نیشنل ٹائمز): ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار فاروق ضمیر کو اپنے چاہنے والوں سے بچھڑ ے 5 سال بیت گئے، انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔فاروق ضمیر نے فنی کیریئر کا آغاز 90 کی دہائی سے کیا، انہوں نے رانی اور گڑیا سمیت متعدد معروف ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، اداکار دار فانی سے کوچ کرنے کے بعد بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ فاروق ضمیر کو فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔فاروق ضمیر 1941 کو پیدا ہوئے، انہوں نے گورنمنٹ کالج سے آرکیالوجی میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی، دوران تعلیم ہی ان کا رجحان اداکاری کی طرف ہوگیا تھا۔اداکار نے فنی کیریئر کا آغاز 90 کی دہائی سے کیا اور کئی معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ڈرامہ ”رانی“، ”گڑیا“،”سراغ زندگی“ اور ”کاغذ کی نائو“ نے تو ان کی شہرت کو چار چاند لگائے۔فاروق ضمیر نے اپنی اداکاری اور ڈائیلاگ ڈیلیوری کی وجہ سے منفرد مقام رکھتے تھے، فنی صلاحیتوں کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں2001 میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ سانس کی تکلیف کے باعث فاروق ضمیر 76برس کی عمر میں 23 فروری 2017 کو لاہور میں انتقال کر گئے لیکن ان کی جاندار اداکاری آج بھی ان کے مداحوں میں زندہ ہے۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر