امیرگیلانی سے شادی پر ماورا ہوکین نے خاموشی توڑ دی

کراچی (نیشنل ٹائمز)دی بِگ پِک نامی شو میں مدعو ماورا ہوکین نے اپنے آن اسکرین ساتھی اداکار امیر گیلانی سے شادی کی افواہوں کی مبہم تصدیق کردی ہے۔بہت سارے مداح ماورا ہوکین اور امیر گیلانی کی شادی کی خواہش رکھتے ہیں کیونکہ دونوں آن اسکرین پر بھی بحیثیت ایک جوڑے کے اچھے لگتے ہیں۔ماورا ہوکین سے جب میزبان نے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے شرماتے ہوئے جواب دیا کہ امیر بہت اچھے ہیں۔ جب اینکر نے اس موضوع پر انہیں اور کریدا تو انہوں نے کہا کہ مداحوں کی یہ بہت اچھی بات ہے کہ وہ مجھےاور امیر کو بہت پیار کرتے ہیں۔ ہم بہت اچھے دوست ہیں اور اگر مداح ہمیں اکٹھا دیکھنا پسند کرتے ہیں تو وہ یقیناً ہمارے آنے والے ڈرامے سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔ماورا ہوکین نے شادی کے حوالے سے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ میں ان تبصروں کو تعریف کے زمرے میں لیتی ہوں، امیر ایک زبردست انسان ہیں اور ہم دونوں بہت گہرے دوست ہیں اور اگر دو دوست آپس میں شادی کرنا چاہیں تو شادی بھی کر سکتے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر