اہم فیچر میں تبدیلی، واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے آئے روز نئے نئے فیچر متعارف کرواتی رہتی ہے اور اب صارفین کے لیے میسج کے ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر میں زبردست سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں نئی اپڈیٹ سامنے آئی ہے جس کے تحت میسج ڈیلیٹ کرنے کی مہلت 2 دن 12 گھنٹے یا 36 گھنٹے ہوجائے گی اور کمپنی میسجز ڈیلیٹ کرنے کے لیے وقت کا دورانیہ بڑھا رہی ہے۔

قبل ازیں واٹس ایپ میں غلطی سے کوئی میسج کردیا جائے تو اسے ڈیلیٹ کرنے کے لیے مذکورہ فیچر موجود ہے لیکن صارفین کو اپنا پیغام ایک گھنٹے 8 منٹ اور 16 سیکنڈز کے اندر ڈیلیٹ کرنا ہوتا ہے بصورت دیگر سب کے لیے ڈیلیٹ کا آپشن نہیں آتا تاہم اب صارفین کو اہم ریلیف ملا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سہولت فی الحال واٹس ایپ کے بیٹا ورژن صارفین کے لیے ہے اور ایپلی کیشن کے تمام صارفین کے لیے یہ آپشن کب آئے گا یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔

قبل ازیں یہ خبریں بھی زیر گردش تھیں کہ کمپنی پیغام ڈیلیٹ کرنے کے لیے 7 دن تک کی مہلت بھی دے سکتی ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوا بلکہ اب 2 دن 12 گھنٹے کا دورانیہ ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے 2017 میں میسج ڈیلیٹ کرنے کے فیچر کو متعارف کرایا تھا اور اس وقت میسج کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے 7 منٹ کا وقت دیا گیا تھا، بعد ازاں مرحلہ وار وقت کو بڑھایا گیا اور اب یہ دورانیہ مذکورہ حد تک ہے۔



  تازہ ترین   
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق، اتنے جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے: عطا اللہ تارڑ
امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے، ہم بھی ذمہ داریاں پوری کریں گے: ایران
ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر