ناسا کاعالمی خلائی اسٹیشن کو 2031میں بحرالکاہل میں گرانے کا اعلان

نیویارک(نیشنل ٹائمز)بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا اختتام قریب تر ہے جس کے بعد امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے آئی ایس ایس کو 2031 تک ریٹائر کرنے کا منصوبہ بنالیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ناسا نے کہاکہ2000میں لانچ کیا گیا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بحرالکاہل کے پوائنٹ نیمو میں گرادیا جائے گا۔ناسا نے کہا کہ تجارتی طور پر چلنے والے خلائی پلیٹ فارمز تعاون اور سائنسی تحقیق کیلئے آئی ایس ایس کی جگہ لیں گے۔ناسا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایجنسی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو 2030 کے اختتام تک چلانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے بعد اسے بحرالکاہلکے ایک دور دراز حصے پوائنٹ نیمو میں گرادیا جائے گا۔یہ نقطہ زمین سے سب سے دور اور دیگر خلائی جہازوں کا قبرستان رہا ہے، یہ علاقہ نیوزی لینڈ کے مشرقی ساحل سے 3 ہزار میل اور انٹارکٹیکا سے 2 ہزار میل شمال میں ہے۔امریکا، روس، جاپان اور یورپی ممالک 1971 سے اب تک وہاں خلائی ملبے کے 263 سے زیادہ ٹکڑے ڈال چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر