3 بار لگاتار شکست، عاصم اظہر نے کراچی کنگز کو کیا مشورہ دیا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں کراچی کنگز کی ٹیم اور مداح دونوں ہی پہلی جیت کے منتظر ہیں، ایسے میں ٹیم کا آفیشل ترانہ گانے والے گلوکار عاصم اظہر نے کراچی کنگز کو مشورہ دیا ہے۔گزشتہ روز ایونٹ میں مسلسل تیسری ناکامی سے دوچار ہونے والی کراچی کی ٹیم پوائنس ٹیبل میں سب سے آخر میں ہے اور یہ وہ واحد ٹیم ہے جو اب تک ایک بھی میچ نہیں جیت سکی ہے۔ایسے میں گلوکار عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور لکھا کہ لاہور قلندرز نے بہت شاندار کھیل پیش کیا۔انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے لکھا کہ ’کراچی کے کھلاڑیوں کو اٹھنے کی ضرورت ہے، یہ مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں۔‘ ساتھ ہی گلوکار نے یہ بھی کہا کہ کراچی کی جیت تک اینتھم سے محظوظ ہوں۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جس میں فخر زمان کی شاندار سنچری بھی شامل تھی۔کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا تھا جوکہ اس نے آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر