کراچی(نیشنل ٹائمز): پاکستان سپر لیگ کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی کی جانب سے ٹام کوہلر اور یاسر خان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ٹام کوہلر کھاتہ کھولے بغیر ہی صفر پر آؤٹ ہو گئے۔جس کے بعد حیدر علی آئے اور یاسر خان کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا تاہم 26 کے مجموعی اسکور پر یاسر خان بھی 14 رنز بنا کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد حسین طلعت آئے اور وہ بھی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کا دوسرا میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا جو شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
پشاور زلمی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری



