کورونا کی تیسری لہر شدید، مزید 63 جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح 10 ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت آگئی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران مزید 63 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 ہزار 9 سو 46 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد ہوگئی۔این سی او سی کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ایک دن میں مزید 63 افراد جان سے گئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 28 ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 39 سو 46 کیس رپورٹ ہوئے ۔ملک میں کل کیسز کی تعداد 6 لاکھ 40 ہزار 9 سو 88 ہوگئی۔ 24 گھنٹے میں 2 ہزار 7 سو 47 مریض صحت ہوئے۔ اب تک صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 88 ہزار 9 سو 75 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 38 ہزار ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران 38 ہزار 8 سو 58 ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں 99 لاکھ 34 ہزار 3 سو 73 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر