پاکستانیوں کے کرپٹو کرنسی میں ڈوبے 18 ارب کی واپسی کی امید پیدا ہو گئی

کراچی ((نیشنل ٹائمز)پاکستانیوں کے کرپٹو کرنسی میں ڈوبے ہوئے 18 ارب روپے کی واپسی کی امید پیدا ہو گئی۔عالمی کرپٹو ایکسچینج بائینانس نے اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کر لیا۔بائینانس نے کرپٹو کرنسی کے 2 ماہر تفتیش میں تعاون کے لیے نامزد کر دیے۔بائینانس کی جانب سے نامزد کیے گئے دونوں ماہر امریکی محکمہ خزانہ کے سابق ملازم ہیں۔ایف آئی اے کے ہیڈ آف سائبر کرائم عمران ریاض نے بتایا کہ بائینانس کے امریکی ماہرین مالی جرائم کی تحقیقات کرتے رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بائینانس کی جانب سےایف آئی اے سے پہلا رابطہ فون پر کیا گیا، بعد میں بائینانس کی جانب سے باقاعدہ طور پر ای میل بھی موصول ہوئی ہے۔عمران ریاض نے بتایا کہ بائینانس کے مطابق فراڈ کی تحقیقات میں ایف آئی اے سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے گزشتہ دنوں کرپٹو کرنسی میں 18 ارب سے زائد کے فراڈ کے حوالے سے عالمی کرپٹو ایکسچینج بائینانس کو نوٹس جاری کیا تھا۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر