سام سنگ کا 1 ٹیرا بائٹ اسٹوریج والا فون لانے کا فیصلہ

سیؤل(نیشنل ٹائمز): اسمارٹ فون بنانے والی کورین کمپنی سام سنگ نے 1 ٹیرا بائٹ (ٹی بی) میموری کا حامل فلیگ شپ فون متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق سام سنگ کی جانب سے رواں سال گلیکسی ایس 22 الٹرا متعارف کرایا جائے گا جو میموری کے اعتبار سے مختلف ہوگا ۔ایس 22 الٹرا کی اپنی میموری 1 ٹی بی ہوگی جبکہ اس میں علیحدہ سے میموری کارڈ کی سلاڈ بھی دی جائے گی، اگر ریم کی بات کی جائے تو فون کے حساب سے یہ 12 اور 16 جی بی تک ہوگی۔یہ بات بھی سامنے آئی کہ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سام سنگ نے اسی ماڈل میں 128، 256 اور 512 جی بی والے فلیگ شپ فون بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن کی قیمتیں میموری اور ریم کے اعتبار سے مختلف ہوں گی۔سام سنگ کی جانب سے اس سیریز کے 3 فون گلیکسی ایس 22، ایس 22 پلس اور ایس 22 الٹرا متعارف کرایا جائیں گے، جن میں 8 جنریشن اسینپ ڈریگون چپ پراسیسر نصب کیا جائے گا، جو موبائل کی رفتار کو تیز رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔ایس 22 سیریز کی اب تک لیک ہونے والی تصاویر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس کے ساتھ صارف کی سہولت کے لیے ٹچ پین بھی دیا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے اب تک فون کی قیمت اور مارکیٹ میں دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔اس سے قبل سام سنگ کی جانب سے 2019 میں گلیکسی ایس 10 موبائل متعارف کرایا گیا تھا، جس کی اپنی اسٹوریج1 ٹی بی تھی جبکہ اس میں علیحدہ سے میموری کارڈ کی سلاڈ بھی دی گئی تھی۔

 



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر