کورونا وائرس: دنیا میں 12 کروڑ 47 لاکھ 99 ہزار سے زائد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 12 کروڑ 47 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 27 لاکھ 46 ہزار 243 ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 8 لاکھ 27 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 12 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 883 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 6 لاکھ 36 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 21 لاکھ 36 ہزار زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 98 ہزار 843 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ 33 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 60 ہزار 477 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں 44 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 95 ہزار 818 ہے۔برطانیہ میں 43 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار 284 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 43 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 92 ہزار 908 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اٹلی میں بھی 34 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 5 ہزار 879 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسپین 32 لاکھ 34 ہزار 319 افراد متاثر اور 73 ہزار 744 اموات ہوئی ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر