کورونا وبا کے اثرات سے نکلنے میں کئی برس لگیں گے، بورس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے اثرات سے نکلنے میں کئی برس لگیں گے۔ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بورس جانسن نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس غیرمعینہ مدت تک ساتھ رہے گا۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ پوری زندگی اس وبائی امراض کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔دوسری جانب حکومت کے چیف میڈیکل ایڈوائزر پروفیسر کرس وائٹی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پائے جانے والی احساس محرومی لوگوں کی صحت پر طویل عرصے تک بڑے پیمانے پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے 112 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد مجموعی تعداد سوا لاکھ سے بڑھ گئی۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر