پی ایس ایل نشریاتی حقوق معاملہ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا پی سی بی کو خط

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نشریاتی حقوق کے معاملے میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے موصولہ شکایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو خط لکھ کر نظر ثانی کی ہدایت کردی۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان (ٹی آئی پی) کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھ کر پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق سے متعلق موصولہ شکایت سے متعلق آگاہ کیا۔ اپنے خط میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ ٹی آئی پی کو پی سی بی کے خلاف پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق سے متعلق شکایت ملی ہے، پی ٹی وی، اے آر وائے کنسورشیم کو پی ایس ایل 23-2022 کے نشریاتی حقوق دینا پیپرا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔خط کے متن میں کہا گیا کہ پی ٹی وی اور اے آر وائے کا مشترکہ منصوبہ پیپرا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔اس میں کہا گیا کہ جیوسوپر نے صرف اکیلے 2 سال کے لیے 3.74 ارب روپے کی بولی لگائی تھی۔اس میں یہ بھی کہا گیا کہ پی ٹی وی، اے آر وائے کنسورشیم کی بولی منظور کرنی تھی تو 2 سال کی 4.2 ارب روپے بنتی ہے، دوبارہ بولی میں پی سی بی نے کنسورشیم کی 2 سال کی بولی 4.35 ارب روپے منظور کی۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی وی نے انفرادی طور پر بولی کیوں نہیں لگائی؟ بولی کے معاملے پر سرکاری ادارے کے حکام کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔خط میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پی سی بی کو موصول شکایت پر نظرثانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکایت صحیح ہے تو پی ٹی وی، اے آر وائے کنسورشیم کو نشریاتی حقوق دینے کا فیصلہ منسوخ کیا جائے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر