اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی: (نیشنل ٹائمز)اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ 181 روپے سے زائد ہونے کے بعد ایک بار پھر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی اور درآمدی شعبوں کی ڈیمانڈ برقرار رہنے کے باعث جمعہ کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی اڑان جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 178 روپے اور اوپن مارکیٹ ریٹ 181 روپے سے تجاوز کرکے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئے۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر 22 پیسے کے اضافے سے 178.20 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 6 پیسے کے اضافے سے 178.04 روپے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.60 روپے کے اضافے سے 181.50 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر