ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش جذبے سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ نماز فجر کے بعد مملکت خدادا دکی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں، وفاقی دارالحکومت میں اکتیس، صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا۔ کورونا وائرس کے باعث تقریبات محدود کر دی گئیں۔آج کے دن 1940ء میں تاریخی قرار داد پاکستان کی منظوری دی گئی تھی۔ آج نماز فجر کے بعد مساجد میں ملک کی ترقی، خوشحالی اور یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ آج منعقدہ تمام تقریبات میں قواعد و ضوابط کی پاسداری یقینی بنائی جائے گی۔ایوانِ صدر میں ایک تقریب میں صدر عارف علوی مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کی حامل شخصیات میں اعزازات اور تمغے تقسیم کریں گے، راولپنڈی اسلام آباد میں 25 مارچ کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔یوم پاکستان پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج تجدید عہد وفا کا دن ہے، ریاست مدینہ کی طرح پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کا عزم کرتے ہیں، آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں نے ہندوتوا ذہنیت سے آزادی کیلئے علیحدہ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا، ہمیں قائداعظم کے اتحاد، عقیدے اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کے دن غیر قانونی مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں، حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، آئیں پاکستان کو ریاست مدینہ کے مترادف، ترقی پسند اور خوشحال ریاست بنانے کے عزم کی تجدید کریں، کورونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، کورونا کا سامنا کرنے کیلئے مضبوط رہنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت عارف علو یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے، مظلوم کشمیریوں کو بھارتی فورسز نے دہائیوں سے محکوم بنا رکھا ہے، اقوام عالم کو غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینا چاہئے، اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیںصدر مملکت عارف علوی نے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کیلئے رواداری اور انسان دوست معاشرہ بنانے کی جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اہم کردار ادا کرنے والے اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں، اتحاد، ایمان اور تنظیم کی مدد سے ہم اپنی راہ میں آنیوالے کسی بھی چیلنج پر قابو پاسکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر