یوٹیوب ویڈیو میں شامل اہم مقامات کی خودکار تفصیلات کی آزمائش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یوٹیوب نے ایک نئے آپشن کی آزمائش شروع کردی ہے جس کے تحت ویڈیو میں شامل اہم مقامات کو ازخود واضح کرکے اس کی مختصرمعلومات کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب ایک اور فیچر کی آزمائش بھی کی جارہی ہے جس کےذریعے ویڈیو بنانے والے اپنے آٹو چیپٹرز کو ایڈٹ کرسکتے ہیں اور ان میں مزید تفصیلات یا لنک کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں۔ یوٹیوب کے مطابق اس طرح کاروبار اور تجارت کے لیے یہ بہت مفید ثابت ہوتا۔یوٹیوب نے اپنے بلاگ، یوٹیوب نوٹس میں کہا ہے کہ’ یہ نیا فیچر ویڈیو کے نیچے وضاحتی گوشے (ڈسکرپشن باکس) میں ظاہر ہوگا۔ اس کی بدولت دیکھنے والے اس مقام سے آگاہ ہوسکیں گے۔‘اس سے قبل یوٹیوبر کو ہی اہم مقامات کی تفصیلات ویڈیو میں شامل کرنا پڑتی تھیں۔ لیکن یوٹیوب الگورتھم کی وجہ سے اب یہ فیچر خودکار انداز میں کام کرے گا۔ لیکن پہلے کھانے پینے کی اشیا اور مقامات کی آزمائش کی جائے گی۔یوٹیوب نے ’کلیکشنز‘ کے نام سے ایک اور فیچر کی آزمائش شروع کی ہے جس میں آپ کے پسندکردہ چینلز کی بنا پر اسی طرح کی ویڈیوز یا چینل سامنے آئیں گے۔ مثلاً سائنس اور کمپیوٹرپر معلومات کے چینل سبسکرائبر کے سامنے ایسے ہی مزید یوٹیوب چینل اور ویڈیونمودار ہوں گی۔اس کے علاوہ اب یوٹیوبر اپنی ویڈیو کے حصوں یا چیپٹرز کو بھی آسانی سے ایڈٹ کرسکتے ہیں۔ بہت سے تخلیق کاروں نے اس کی شکایت کی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر