عاطف اسلم کا ’چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے نئے گانے ’چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر‘ نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے۔عاطف اسلم نے ماضی کے پاکستانی مقبول ترین گانے ’چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر‘ کا ریمیک اپنی خوبصورت آواز میں تیار کیا ہے۔گانا ’چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر‘ پاکستان کی معروف گلوکارہ مسرت نذیر نے گایا تھا جس کی مقبولیت آج بھی اُسی طرح قائم ہے۔عاطف اسلم کی آواز میں تیار کیے گئے اس گانے کا ریمیک ’ری مکس صوفی اسکور‘ کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔اس گانے کے ہدایتکار ڈیوڈ زینی ہیں جبکہ اس گانے کی موسیقی احسن پرویز مہدی نے ترتیب دی ہے۔گلوکار کا یہ گانا تین دن پہلے یعنی 19 مارچ کو ریلیز کیا گیا تھا جس پر اب تک 14 ملین سے زائد ویوز آچکے ہیں۔عاطف اسلم کے مداح اُن کے اس گانے کو پسند کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر گلوکار کے لیے تعریفی پیغامات جاری کررہے ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر