ملکی معیشت زوال پذیر، مہنگائی میں مسلسل اضافہ

لاہو(نیشنل ٹائمز) حکومتی حلقے ملکی معیشت میں برق رفتار بہتری کے دعوے کرتے ہیں، مگر معاشی اعدادوشمار کچھ اور ہی کہانی بیان کر رہے ہیں۔مالی سال 2021-22 کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران جاری کھاتے کا خسارہ جی ڈی پی کا 4.7 فیصد رہا جسے بلند مرچنڈائز ٹریڈ ڈیفیسٹ سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں خام مال اور کیپٹل گُڈز فوڈ گروپ آئٹمز کے ساتھ ساتھ درآمد کی جاتی ہیں۔ ان تمام کیٹیگریز کے لیے طلب لچکدار ہوتی ہے۔معاشی بحالی کے ساتھ ساتھ لگژری گڈز کی طلب میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اگرچہ رواں مالی سال کے ابتدائی 4ماہ کے دوران مرچنڈائز ایکسپورٹ میں 32 فیصد اضافہ ہوا مگر اس ایکسپورٹ سے درآمدی اشیاء کی ادائیگی کے لیے زرمبادلہ کے ذخائر میں ضروری اضافہ نہیں ہوا۔مبصرین کا خیال ہے کہ حکومت کو جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور اور تائیوان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے برآمدات پر مرتکز(export-oriented ) حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے۔ برآمدات کے فروغ کے لیے پرائس مکینزم کا مؤثر انداز میں کام کرنا ضروری ہے۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر