رمضان میں ملازمین کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ملازمین یہ خبر ضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

ریاض(نیوز ڈیسک) رمضان میں ملازمین کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ملازمین یہ خبر ضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی  سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملازمت کے نئے نظام میں ورکرز کے اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے آجروں سے کہا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں ریلیف کے طور پر ملازمت کے دورانیے کو کم کریں۔ جبکہ مملکت میں کام کے جو اوقات کار تھے ویسے ہی رہیں گے۔سعودی وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ کارکنوں کے ہفتہ وارتعطیل کے حوالے سے بھی کسی قسم کی ترمیم نہیں کی گئی ہے، یہ آجر پر منحصر ہے کہ کارکنوں کی ہفتہ وار تعطیل اور یومیہ کام کے گھنٹے مقرر کرےادھر سعودی عرب کے معروف وکیل نایف المرشدی نے خبردار کیا ہے کہ مفرور خادماؤں اور گھریلوملازمین کو روزگار دینے پر بھاری جرمانہ اور جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔سعودی عرب میں بالخصوص رمضان میں خادماؤں اور گھریلو ملازمین کو ملازمت پر زیادہ رکھا جاتا ہے اس حوالے سے سعودی وکیل نے تنبیہ کی ہے کہ ملازمین کو چانچ پڑتال کے بعد روزگار دیا جائے، گھر میں کام کرنے والی خادمائیں یا ملازمین مفرور ہوئیں تو سخت کارروائی ہوگی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں ملازمت کے نئے قوانین نافذ ہوچکے ہیں، اور اس حوالے مرحلہ واروضاحتیں بھی پیش کی جارہی ہیں۔ جبکہ صارفین آن لائن معلومات بھی حاصل کررہے ہیں



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر