عالمی منڈی میں کمی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی بجائے پیٹرولیم لیوی میں چار روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت ہر 15 پندرہ دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا بیشی کرتی ہے اس بار حکومت نے اگلے پندرہ دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے انہیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے حالاں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے تاہم اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچائے جارہے۔اس حوالے سے حسب معمول آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق سمری ارسال کی ہے تاہم حکومت نے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن
کے مطابق اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت 145 روپے 82 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 142 روپے 62 پیسے، کیروسین آئل 116 روپے 53 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 114 روپے 7 پیسے کی سطح پر برقرار رہے گی۔دریں اثنا ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کے تحت پٹرولیم مصنوعات پر عائد پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں چار روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایل بڑھانے کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پٹرول پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح 9.62 روپے سے بڑھا 13.62 روپے فی لیٹر کردی گئی اسی طرح ڈیزل پر پی ڈی ایل کی شرح 9 روپے 62 پیسے سے بڑھا کر 13.14 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر کمی کا امکان تھا لیکن حکومت نے کمی کا فائدہ عوام کو دینے کی بجائے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی اور جی ایس ٹی میں ایڈجسٹ کردیا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر