‘اومی کرون’ کے خدشات، خام تیل گراوٹ کے بعد دوبارہ کیوں مہنگا ہونے لگا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومی کرون‘ کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گذشتہ ہفتے کے اختتام پر 13 فیصد تک گرگئی تھیں تاہم اب تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہورہا ہے۔کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کےکیسز دنیا کے مختلف ممالک میں رپورٹ ہوتے ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گراوٹ کا شکار ہوگئی تھی۔27 نومبرکو کاروباری ہفتےکے اختتام پر امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 13 فیصد کمی ہوئی تھی اور امریکی خام تیل 9.65 ڈالر فی بیرل سستا ہوکر68.74 ڈالر پر ٹریڈنگ کر رہا تھا جب کہ برطانوی خام تیل برینٹ 8.95 ڈالرکی کمی کے بعد 73.27 ڈالر فی بیرل ہوگیا تھا۔آج پیرکے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ہونا شروع ہوا اور امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 3 فیصد سے زائد اضافے کے بعد 71.27 پر پہنچ گیا جب کہ برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت ڈھائی فیصد اضافے کے ساتھ 75 فیصد تک پہنچ گئی۔ماہرین کا کہنا ہےکہ فی الحال کورونا کی نئی قسم کے مہلک اثرات کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے اور اسے دیکھا جارہا ہے تاہم اگر یہ خطرناک ہوا تو اس سے ایک بار پھر بڑے پیمانے پر سفری اور تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوسکتی ہیں اور طلب میں کمی کے خدشےکے باعث تیل کی قیمتیں نیچے جاسکتی ہیں۔گذشتہ روز جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشن کی سربراہ ڈاکٹر اینجیلک کوئیٹزی نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومی کرون‘ سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں اور وہ اسپتال میں داخل ہوئے بغیر صحت یاب ہو رہے ہیں، ڈاکٹرکوئیٹزی کا کہنا تھا کہ بیشترمریض 40 سال سے کم عمر تھے اور ان میں سے نصف افراد غیر ویکسین شدہ تھے۔تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اوپیک پلس نے بھی کہا ہے انہیں کورونا کی نئی قسم سے پریشانی لاحق نہیں۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر