پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار پارلیمنٹ کو دینے کا مطالبہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس پیر کو سینیٹر رانا مقبول احمد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔کمیٹی نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ہی چھلانگ میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ کرنے والی اتھارٹی پر سوال اٹھایا۔ کمیٹی نے اپنے اجلاس میں سفارش کی کہ پارلیمنٹ کو عوام کے وسیع تر مفاد میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیا جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان وزارت خزانہ نے نوید سنائی تھی کہ دسمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے ہفتے کے روز جاری کیے گئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر72.91 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر یقینی طور پر درآمدات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑے گا۔ مزمل اسلم نے مزید کہا کہ اللہ پاکستان پر مہربان ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پندرہ دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظر آئیں گے۔جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ شکر ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوئی، پاکستان میں اس کے اثرات 2 ماہ بعد آئیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد سے زائد کی نمایاں کمی آئی۔ گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ڈیڑھ سال کے دوران سب سے بڑی یومیہ گراوٹ دیکھنے میں آئی تھی۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر