کولمبیا کے صدر کا سائنوویک ویکسینز کی نئی کھیپ پر چین سے اظہارتشکر

بوگوٹا(شِنہوا)کولمبیاکے صدر آئیوان ڈیوک نے سائنوویک نوول کروناوائرس ویکسین کی نئی کھیپ کی فرا ہمی اورملک کے قومی ویکسی نیشن پروگرام کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا ہے۔شمالی شہر بارانکوئیلا میں پریس کانفرنس کے دوران صدر نے کہاکہ ” ہم کولمبیا کی جانب سے آپ کا(چینی شہریوں)شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ اس موڑ پر،دوطرفہ تعلقات کی 4دہائیوں کے بعد یہ سفارتی تعلق مزید مضبوط ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ نوول کروناوائرس کی عالمی وبا کوشکست دینے کیلئے دونوں فریقین کو مل کر کام کرنا چاہئے، ڈیوک نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ ہمارے تعلقات دن بدن مزیدمضبوط اور مستحکم ہوں گے۔ڈیوک نے مزیدکہاکہ چینی ویکسینز کی اس کھیپ سے قومی ویکسی نیشن منصوبہ کو آگے بڑھانے کیلئے ملک بھر میں ترسیل جاری رہے گی۔وزارت صحت وسماجی تحفظ نے سائنوویک ویکسینزکولمبیا کے دور دراز علاقوں، خاص طور پر ایمازون کے علاقہ میں بھیج دیا ہے اورتوقع ہے کہ اگلے ہفتے جیلوں اورنرسنگ ہومز جیسے مقامات پر ویکسینز لگائی جائیں گی۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر