چنگان پاکستان نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتیں بڑھادیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چنگان پاکستان نے بھی دیگر کار ساز کمپنیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا۔کمپنی نے کنٹینرز کی کمی کے باعث شپمنٹ کی لاگت بڑھنے کو قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دیا ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مال برداری کی لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چنگان نے اپنی گاڑیوں کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار روپے تک بڑھادی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔چنگان موٹرز کی جانب سے رواں سال دوسری بار قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کمپنی نے اگست میں ایلسون ماڈلز کی قیمتوںمیں ایک لاکھ 20 ہزار روپے اضافہ کیا جو حکومتی مداخلت کے بعد واپس لے لیا گیا تھا۔چنگان ایلسوین 1.3ایل ایم/ٹی، ایلسون 1.5ایل ڈی سی ٹی کنفرٹ اور ایلسون 1.5ایل ڈی سی ٹی لومیئر 2 لاکھ 75 ہزار روپے مہنگی ہوگئیں، جن کی قیمت اب بالترتیب 24 لاکھ 20 ہزار، 26 لاکھ 70 ہزار اور 28 لاکھ 60 ہزار روپے ہوگی۔کمپنی کے مطابق چنگان کاروان ایم پی وی اور کاروان ایم پی وی پلس کی قیمتوں میں بھی 2 لاکھ 75 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ان ماڈلز کے نرخ 16 لاکھ 70 ہزار روپے اور 18 لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئے۔چنگان ایم 9 لوڈر پک اپ کی قیمت بھی 2 لاکھ 75 ہزار روپے اضافے سے 15 لاکھ روپے ہوگئی۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر