آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فاتحانہ آغاز کرنا چاہتے ہیں، بابراعظم

لاہور:(نیشنل ٹائمز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فاتحانہ آغازکرنے کے لیے پرعزم ہیں۔Abbas Raza اشاعت کردہ : عباس رضا کراچی سے٢٥ نومبر ٢٠٢١facebook sharing button Sharetwitter sharing button Tweet Shareآئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فاتحانہ آغاز کرنا چاہتے ہیں، بابراعظمورچوئل پریس کانفرنس میں کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ مسلسل وائٹ بال کھیلتے ہوئے آرہے ہیں۔ ٹیسٹ موڈ میں آنا بھی ایک چیلنج ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد تیاری کا زیادہ وقت نہیں ملا۔ بابر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان سے آنے والے ڈومیسٹک کھیل کر آرہے ہیں، دیگر بھی جتنی جلد مطابقت پیدا کر لیں بہتر ہوگا۔بابراعظم کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کی ہوم کنڈیشنز ہیں میزبان کھلاڑی سینئر ہوں یا جونیئر ان سے اچھی طرح واقف ہیں۔ ہمیں کنڈیشنز کو سمجھنا اور پرفارم کرنا ہے۔ بنگلا دیشی ٹیم سخت جان حریف ثابت ہوگی۔بابراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں ٹیسٹ کرکٹ کے مزاج کو پیش نظر رکھتے ہوئے تحمل سے کھیلنا ہوگا۔ پچ کا جائزہ لیا ہے، اس پر ہلکی گھاس نظر آرہی تھی۔ اگر اسی حالت میں رکھی گئی تو ابتدا میں پیسرز بعد ازاں اسپنرز کو مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا بنگلا دیش میں فتوحات کے ساتھ آغاز کرنے کے بعد تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر