مسجد کی چھت گرنے سے دو بچیاں جاں بحق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ چھت گرنے سے دونوں بچیاں ملبے تلے دب گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق بچیوں کی شناخت 6 سالہ ایمان اور 5 سالہ حرا کے نام سے ہوئی ہے۔قبل ازیں لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر گھر کی چھت زمین بوس ہو گئی تھی، جس کے نتیجے ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ایک لڑکی اور دو کمسن بچے شامل تھے۔ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے کا افسوس ناک واقعہ فیروز پور روڈ پر واقع سوسائٹی سروبہ گارڈن میں پیش آیا، جہاں ایک کمرے کو توڑنے کے دوران پورے مکان کی چھت گر گئی، جس سے اور میاں بیوی سمیت چھ افراد ملبے تلے دب گئے۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور تمام افراد کو ملبے سے نکال کر جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 17 سالہ نیہا، دو سالہ زوہی اور ساڑھے تین سالہ زین جان کی بازی ہار گئے۔اہل علاقہ کے مطابق مکان پرانا تھا جس کو توڑ کر نیا بنایا جارہا تھا لیکن اچانک پورا مکان گر گیا۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق امدادی کارروائیوں میں 20 ریسکیورز اور 6 ایمرجنسی وہیکلز نے حصہ لیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر