پی ٹی اے نے ٹیلی مارکیٹنگ کالز، میسجز بلاک کرنے کا طریقہ جاری کردیا

کراچی (نیشنل ٹائمز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے صارفین کیلیے ٹیلی مارکیٹنگ اور ان چاہی کالز اور میسجز بلاک کرنے کا طریقہ جاری کیا ہے۔ٹیلی مارکیٹنگ کمیونیکیشن کو بلاک کرنے کیلیے پہلے صارف کو اپنا نمبر ڈو ناٹ کانٹیکٹ رجسٹر (ڈی این سی آر)پر رجسٹر کرنا پڑے گا۔ صارف اپنے موبائل فون میں آر ای جی ٹائپ کرکے 3627 پر ایس ایم ایس کرے گا جبکہ ٹیلی مارکیٹنگ کمیونیکیشن سروسز دوبارہ حاصل کرنے کیلیے صارف کو یو این آر ای جی ٹائپ کرکے 3627 پر ایس ایم ایس بھیجنا ہوگا۔پی ٹی اے کے جاری کردہ طریقے کے مطابق ٹیلی مارکیٹنگ کالزاور میسجز بلاک کرنے کیلیے صارف اپنے موبائل فون میں مطلوبہ نمبر ٹائپ کرکے اسپیس دے کر موصول ہونے والا میسج 9000 پر ایس ایم ایس کرے گا۔ ہر ایس ایم ایس کیلیے 10 پیسے کے معمولی چارجز وصول کیے جائیں گے۔صارفین ایس ایم ایس کے علاوہ کال کے ذریعے بھی ناپسندیدہ نمبر بلاک کرسکیں گے۔ جاز، ٹیلی نار اور یوفون کے صارفین #420* جبکہ زونگ صارفین صرف 420 ڈائل کرکے نمبر بلاک کرسکتے ہیں۔ سبسکرپشن چارجز کی تفصیلات متعلقہ سروس پرووائیڈر سے معلوم کی جا سکتی ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں نیچے دیے گئے آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے لنک پر بھی شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر