پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل مؤخر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی حکومت کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بل مؤخر کر دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل مؤخر کرنے کی استدعا کی۔بابر اعوان کا ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بل پر آپ سے بات کرنا چاہ رہی ہے اس لیے اسے مؤخر کر دیا جائے۔مشیر برائے پارلیمانی امور کی استدعا پر اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بل کو مؤخر کر دیا۔خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آج الیکٹرانک ووٹنگ میشن اور اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ ک حق سمیت متعدد بل پیش کیے جانے ہیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر