بدقسمتی سے میری تجاویز کا احترام نہیں کیا گیا، اپوزیشن لیڈر کا اسپیکر قومی اسمبلی سے شکوہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط میں اپنی پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کیا۔مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ایک اور خط لکھ دیا ہے، پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی اور قائد حزب اختلاف کا خط پہنچایا۔ اپوزیشن وفد میں شیری رحمان، خورشید شاہ، سردار ایاز صادق، اعظم نزیر تارڑ، شاہد اختر علی، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب بھی شامل تھیں۔خط میں اپوزیشن لیڈر نے لکھا کہ میں آپ کے پہلے خط کے مندرجات سے متفق تھا کہ قومی اہمیت کے معاملات اتفاق رائے سے حل ہوں، اور میں نے بھی بطور اپوزیشن لیڈر بلز پر اتفاق رائے کیلئے جامع تجاویز دیں، لیکن بدقسمتی سے آپ نے ان تجاویز کا احترام نہیں کیا۔اپوزیشن لیڈر نے خط میں کہا کہ آپ کا میرے خط کا جواب نہ دینا شکوک وشبہات کو جنم دیتا ہے اور آپ کے ارادوں کو ظاہر کرتا ہے، آپ کے جانب دارانہ رویے نے آپ پر ہمارا اعتماد ختم کردیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ آج کے مشترکہ اجلاس میں اپنی پوزیشن واضح کریں، مختصر نوٹس پر مشترکہ اجلاس کیوں بلایا گیا، انتخابی قوانین سے متعلق قانون سازی ماضی میں کبھی اس طرح یکطرفہ طور پر نہیں کی گئی، انتخابی قوانین ہمیشہ وسیع تر مشاورت اور اتفاق رائے سے بنائے جاتے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر