این اے 249 الیکشن: پی ٹی آئی کو دھچکا، ایم پی اے ملک شہزاد اعوان نے استعفی دیدیا

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو این اے 249 الیکشن سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، ضمنی الیکشن کے لیے امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر رکن صوبائی اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے احتجاجاً استعفی دیدیا۔تفصیلات کے مطابق این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے لئے تحریک انصاف کی جانب سے امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے، تاہم امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی قیادت میں سخت اختلافات سامنے آگئے ہیں۔ پی ایس 116 سے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے امجد آفریدی کو پارٹی ٹکٹ دینے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے استعفی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو بھجوا دیا۔انہوں نے کہا کہ جو شخص یوسی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن ہار چکا ہے اس کو کس بنیاد پر ٹکٹ دیا گیا۔ ہمارا امیدوار بہت کمزور ہے، پورے ملک کی نظریں اس وقت این 249 پر ہیں، بلدیہ ٹاؤن میرا گھر ہے، اپنےگھر سے ہی پارٹی کا جنازہ نکلتے نہیں دیکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سیٹ ہر حال میں جیت کر وزیراعظم کو تحفے میں دینی ہے، مسلط امیدوار کی تاریخ دیکھیں تو لیڈر شپ کو سمجھ آجائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز خبریں سامنے آئی تھیں کہ این اے 249ضمنی انتخاب الیکشن کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف اور تحریک لبیک پاکستان میں سیاسی اتحاد کا امکان ہے۔ : پی ٹی آئی کراچی قیادت اور ٹی ایل پی قیادت کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔این اے 249 الیکشن کے حوالے سے دونوں جماعتوں نے مشترکہ امیدوار لانے پر غور کر دیا ہے۔یاد رہے کہ این اے 249 فیصل واوڈا کے مستغفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ 2018ء کے الیکشن میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کو شکست سے دو چار کیا تھا۔ فاتح امیدوار نے 35 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے جبکے ہارنے والے امیدوار کے حصے میں 34 ہزار سے زائد ووٹ آئے تھے۔ جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار مفتی عابد مبارک نے 23 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔



  تازہ ترین   
چمن پھاٹک کے قریب خوفناک دھماکہ، شہداء کی تعداد 25 سے تجاوز، 52 افراد زخمی
پاکستان پائیدار امن، باہمی احترام کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا: اسحاق ڈار
ٹرمپ کو مبارکباد، بہت جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کریں گے: وزیراعظم
معاہدے کے قریب، مسلم رہنماؤں سے بات کر لی، نیتن یاہو کو بھی آگاہ کر دیا: ٹرمپ
ایران پر پابندیوں میں نرمی، لبنان پر حملے بند، آبنائے ہرمز کھلے گی: ایگزیوس
افغان سرزمین کو دوسرے ممالک کیخلاف استعمال ہونے سے روکنا ہوگا: رچرڈ لنڈسے
ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، حملہ آور موقع پر ہلاک
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران انتہائی نتیجہ خیز رہا: آئی ایس پی آر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر