پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری، کون کون سے بل پیش ہوں گے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 30 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق بل پیش کیا جائے گا، اس کے علاوہ آئی ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بل پیش کیا جائے گا۔مشترکہ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق بل اور اینٹی ریپ بل بھی پیش کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد میں قانون کرایہ داری سے متعلق بل، فیملی لاء سے متعلق 2 بل بھی پیش کیے جائیں گے۔پارلیمنٹ کے آج ہونے والے اجلاس میں بھارہ کہو میں نئی یونیورسٹی کے قیام کا بل اور حیدرآباد ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا بل بھی پیش کیا جائےگا۔اسٹیٹ بینک میں اصلاحات کا بل بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا جبکہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل بھی آج ہی پیش کیا جائے گا۔الیکشن ایکٹ ترمیمی بل میں ووٹرز فہرستوں کا اختیار نادرا کو دینے کی ترمیم بھی شامل ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس کلبھوشن جادھو کو اپیل کا حق دینے سے متعلق بین الاقوامی عدالت انصاف نظرثانی بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ انسداد جنسی زیادتی تحقیقات اور ٹرائل کا بل بھی آج کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر