بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،2 سپاہی شہید

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز)بلوچستان کے علاقے تربت کے نواحی علاقے ہوشاب میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 سپاہی شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آپریشن بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی علاقے میں موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کا گھیراؤ کرتے ہی دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو سپاہی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے ، شہداء میں سرگودھا سے تعلق رکھنے والے سپاہی رمضان اور صوابی سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک لیاقت اقبال شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز بلوچستان کے امن،استحکام و ترقی کے درپے دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔اس سے منسلک ایک اور واقعے میں دہشت گردوں کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ دھماکے میں سپاہی انعام اللہ بھی شہید ہو گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر