اے پی ایس حملہ کیس کیا سپریم کورٹ مطمئن نہ ہونے پر عمران خان کو نااہل قرار دے سکتی ہے؟ اعتزاز احسن نے بتا دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نجی ٹی وی پروگرام میںسینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے معروف قانون دان اعتزاز احسن سے سوال کیا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایک خط نہیں لکھا تھا جو سپریم کورٹ بار بار کہہ رہی تھی اور جب وہ عدالت میں گئے تو انہوں نے سزا دے دی،کیا وزیراعظم سے مطمئن نہ ہونے پر عدالت کوئی فیصلہ کر سکتی ہے۔جس کا جواب دیتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر عدالت کوئی ڈائریکشن دینا چاہے تو دے سکتی ہے لیکن کسی بھی وزیراعظم کو سزا نہیں مل سکتی کہ انہوں نے ایک طلبی پر سپریم کورٹ کومطمئن نہیں کیا یا سپریم کورٹ کی رائے مختلف تھی۔سپریم کورٹ کے جج بھی ہماری طرح انسان ہیں ان سے بھی غلطی ہو سکتی ہے۔سپریم کورٹ کو اس لیے فائنل کورٹ نہیں کہا جاتا کہ وہ درست ہوتے ہیں بلکہ اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس کے بعد کوئی بڑی عدالت نہیں ہے۔اس لیے وہ کوئی سزا نہیں دے سکتے۔اگر وزیراعظم عدالت میں بتاتے ہیں کہ اس صورتحال میں ہم مذاکرات کر رہے ہیں تو اس پر انہیں سزا نہیں دی جا سکتی۔اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو پیش کیے جانے پر کہا کہ وزیراعظم کو بلانے سے ججز کی ٹاٹھ باٹھ بڑھ جاتی ہے۔ماضی میں یوسف رضا گیلانی اور نوازشریف کو بھی طلب کیا گیا۔ان کی انا میں اضافہ ہو جاتا ہے کہ ہم طلب کر سکتے ہیں۔میرے خیال سے وزیراعظم عمران خان کو بلانے کا کوئی مقصد نہیں تھااور نہ ہی وہ ایف آئی آر میں نامزد تھے۔جب سانحہ پیش آیا تو اس وقت کے ذمہ داران سے سوال ہونا چاہئے تھا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر