وزیر اعظم اور وزیروں سے برائی شروع ہوتی ہے اور پھر نیچے تک جاتی ہے، عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیروں سے برائی شروع ہوتی ہے اور نیچے چلی جاتی ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ بڑا انسان وہ ہوتا ہے، جس کا خواب بڑا ہوتا ہے، آئیڈلسٹ انسان ہمیشہ دنیا میں بڑے کام کرتا ہے کیونکہ وہ کوشش کرتا ہے، سب سے بڑی قوت ایمان کی ہوتی ہے، ایمان انسان کو آزاد کردیتا ہے، انسان کا امتحان تب ہوتا ہے جب وہ آزمایا جاتا ہے، آزمائش کے وقت پتہ چلتا ہے کہ انسان کتنا مضبوط ہے، حق پر کھڑے انسان کو کبھی کمزور نہ سمجھیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہر انسان کے پاس دو راستے ہوتے ہیں ایک عظمت کا اور دوسرا تباہی کا، 60 کی دہائی میں پاکستان تیزی سے ترقی کررہا تھا، ہمارے زمانے میں پاکستان عظیم ملک بن رہا تھا اور پھر ہم آہستہ آہستہ ہم تباہی کے راستے پر چلے گئے، جس معاشرے میں اخلاقیات نہیں ہوتی وہ انصاف بھی نہیں کر سکتا، وہ پھر این آر او اور ڈیل کرتا ہے، جو قوم انصاف نہیں کرتی وہ تباہ ہو جاتی ہے، جب کسی قوم کی اخلاقیات ختم ہوجاتی ہیں تو کرپشن میں اضافہ ہوتا ہے، ہماری اخلاقیات گریں تو ہماری معیشت بھی گر گئی۔ بنگلا دیش کو پاکستان پر بوجھ سمجھا جاتا تھا لیکن وہ بھی آج ہم سے آگے نکل گیا، وزیر اعظم اور وزیروں سے برائی شروع ہوتی ہے اور نیچے چلی جاتی ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر