اتنے اہم اجلاس میں آپ اپنے دوست کو نہیں لائے ، مولانا عبدالغفور حیدری کا آرمی چیف سے سوال ، جانتے ہیں آگے سے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گزشتہ روزپارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس میں ہونے والی میٹنگ میں آرمی چیف اور پارلیمنٹیرینز کے مابین ہلکی پھلکی گفتگو بھی ہوئی۔جمعیت علما اسلام(ف) کے رہنما مولاناعبدالغفور حیدری نے آرمی چیف سے سوال کیا کہ آپ اس اہم اجلاس میں پارلیمانی رہنمائوں کو بریف کرنے آئے ہیں لیکن اپنے دوست کو ساتھ نہیں لائے۔جس پر آرمی چیف نے کہا کہ عمران خان میرے باس ہیں ،دوست نہیں۔دوسری جانب روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں پارلیمانی ایوانوں میں نمائندگی رکھنے والی تمام چھوٹی بڑی جماعتوں کے قائدین اور پارلیمانی لیڈرز کے علاوہ اعلی سطح حکومتی شخصیات موجود تھی تاہم قومی اسمبلی میں قائد ایوان وزیراعظم عمران خان کی کرسی خالی تھی جو موضوع بحث بھی بنی ۔ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی سے بعض شرکا نے اجلاس کے دوران ہی سوال کیا کہ وزیراعظم اتنے اہم اجلاس میں شریک کیوں نہیں تو انہوں نے بے نیازی سے کہا کہ اس کا جواب تو وزیراعظم ہی دے سکتے ہیں دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کی غیرموجودگی پر سوال اٹھا دیا۔یاد رہے اس سے قبل ستمبر میں آخری اجلاس میں افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی پیش رفت کے تناظر میں علاقائی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیلئے ہوا تھا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر