وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نوٹس لینا چھوڑ دیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نوٹس لینا چھوڑ دیں ، ان کے نوٹس کے بعد ہر چیز کی قیمت بڑھ کر دگنی ہو جاتی ہے ۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے لوگ پریشان ہوگئے ہیں،عمران خان مہنگائی پر خطے کی مثالیں دے رہے ہیں ، عمران خان ہر خطاب میں عوام سے غلط بیانی کرتے ہیں ،انا کے پہاڑ سے اتر کر عوام کا درد محسوس کریں۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ آج ڈالر کہاں پر ہے،چینی کی قیمت قابو سے باہر ہوگئی ہے ،خطے میں سب سےزیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے۔اس سے قبل حمزہ شہباز ، شہباز شریف کے ہمراہ منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے کیس کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی ۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر