پاکستان میں پٹرول 144روپے کا ہونے کے باوجود خطے میں سب سے سستا ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں پٹرول 144روپے کا ہونے کے باوجود خطے میں سب سے سستا ہے ، دیگر ملکوں میں قیمتیں پاکستان سے کہیں زیادہ ہیں ۔اٹک میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت بڑھی ، ہر وہ ملک جس کی زمین سے تیل نہیں نکلتا وہاں پٹرول کی قیمت بڑھی ہے ، بھارت میں پٹرول ڈھائی سو روپے کا لیٹر ہے ، بنگلہ دیش میں یہ فی لیٹر 200 کا جبکہ پاکستان میں 144 روپے کا لیٹر ہے ۔ اس وقت خطے میں سب سے سستا پٹرول اور ڈیزل پاکستان میں ہے ۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر اپنے ٹیکسز در گزر کر رہی ہے ، یہ ساری دنیا پر مشکل وقت ہے ، کورونا گزشتہ 100 سالوں میں آنے والی سب سے بڑی آفت ہے ۔ کورونا کے بعد اب دنیا کھل رہی ہے امید ہے سردیوں کے بعد تیل کی قیمتیں واپس آجائیں گی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ دو کروڑ خاندانوں یعنی تیرہ کروڑ لوگوں کو آٹے ، گھی اور دالوں پر احساس کارڈ کی شکل میں ریلیف دے رہے ہیں جس کیلئے صوبے اور مرکز نے مل کر 120ارب روپے دیے ہیں ، کامیاب جوان پروگرام کے تحت 20 لاکھ خاندانوں کو قرضے دے رہے ہیں ۔سود کے بغیر گھر کے لئے 20 لاکھ خاندانوں کو قرضے دے رہے ہیں ، ہماری آمدنی بڑھتی رہی تو لوگوں کو مشکل وقت سے نکالنے کیلئے مزید کام کریں گے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کے دوران ساری دنیا میں مہنگائی ہوئی ،شپنگ چارجز میں ہی ساڑھے تین سوفیصد اضافہ ہوا ، ہماری آدھی بجلی تیل سے بنتی ہے ، تیل مہنگا ہونے سے بجلی مہنگی ہوئی ،پام آئل کی قیمتیں بڑھیں ، ہماری 70فیصد دالیں درآمد ہوتی ہیں ،ساری دنیا میں مہنگائی ہوئی ، پاکستان بھی آسمان پر نہیں ہے یہاں بھی مہنگائی ہوئی ، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ لوگوں کو مہنگائی سے بچائیں ۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر