پشاور (نیشنل ٹائمز ) احتساب عدالت پشاور نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف مالم جبہ اراضی سکینڈل میں تحقیقات بند کرنے کی درخواست منظور کرلی۔احتساب عدالت پشاور کی جانب سے پرویز خٹک کے خلاف تحقیقات بند کرتے ہوئےکہا گیا کہ ا س کیس کا حکم ملزمان کے خلاف دیگر کیسز اور تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف مالم جبہ اراضی سکینڈل کی تحققیات بند کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔نیب کے مطابق خیبرپخونخوا حکومت نے مالم جبہ میں 275 ایکٹر سرکاری زمین 33 سال کی لیز پر دی تھی جس میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کی شکایات سامنے آنے پر نیب خیبر پختونخوا نے تحقیقات کیں ۔
احتساب عدالت نے پرویز خٹک کیخلاف مالم جبہ اراضی سکینڈل میں تحقیقات بند کرنے کی درخواست منظور کرلی



