وزیراعظم عمران خان سے اتحادیوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر پر آگئی

اسلام آباد( نیشنل ٹائمز )وزیراعظم عمران خان سے اتحادیوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر پر آگئی۔ اتحادیوں نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران الیکٹرانک ووٹنک مشین پر اعتماد میں نہ لینے کا معاملہ اٹھا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں نے اہم قانون سازی پر اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ کیا اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین( ای وی ایم) پر تفصیلی بریفنگ کا مطالبہ بھی کیا۔ اتحادیوں کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے طور پر اس قسم کے اہم فیصلوں سے گریز کرے،آج تک اتحادیوں کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کوئی بریفنگ نہیں دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اتحادیوں نے وزیراعظم عمران خان سے یہ مطالبہ کیا کہ ای وی ایم کے استعمال، طریقہ کار اور فنکشن پر تفصیلی بریفنگ دی جائے تا کہ ہمیں بھی معلوم ہو سکے کہ یہ مشین پاکستان کے سیاسی انتخابی نظام پر کس حد تک موثر ہو گی اوریہ مشینیں کس حد تک محفوظ ہیں اوریہ بھی بتایا جائے کہ دیہی علاقوں میں ان مشینوں کو کون استعمال کرے گا، ان مشینوں کی خریداری پر کتنے اخراجات آئیں گے، سیکیورٹی ذمہ داری کس کی ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اتحادیوں کا مطالبہ مان لیا ہے اور انہوں نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو اتحادیوں کو تفصیلی بریفنگ کی ہدایات جاری کر دی ہیںجبکہ اتحادیوں کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر آئندہ ہفتے تفصیلی بریفنگ دیئے جانے کا بھی امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے وزیراعظم کو ہر ممکن حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بطور اتحادی حکومت کی حمایت کریں گے، ہمیں اس نظام کے طریقہ کار کا علم ہونا چاہیے۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر