برطانوی وائرس کا پھیلاؤ تیز، مسلسل دوسرے دن 3 ہزار سے زائد مریض ، 40 اموات

لاہور(نیوز ڈیسک ) ملک بھر میں برطانوی وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔ مسلسل دوسرے دن تین ہزار سے زائد کورونا کے نئے مریض سامنے آگئے ہیں۔ 24 گھنٹے کے دوران 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح8 فیصد سے زائد ہوگئی۔این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے3449کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6لاکھ19ہزار259 ہوگئی۔فعال کیسز دوبارہ 27188 تک پہنچ گئے ۔ملک بھر میں کورونا سے 24 گھنٹے میں مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے ۔جس سے اموات کی مجموعی تعداد 13ہزار757ہوگئی، ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 5لاکھ78ہزار314ہوگئی۔24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں42,845,ٹیسٹ کئے گئے۔دوسری طرف لاہور کے 30 میں سے 28 علاقوں کے سیوریج نمونوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کاانکشاف ہوا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق کورونا کے 365 مریض لاہور کے سرکاری اور 207 نجی اسپتالوں میں داخل ہیں،سب سے زیادہ مریض میو اسپتال میں ہیں جن کی تعداد 279 ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سروسزاسپتال میں کورونا کے 68 مریض جب کہ جناح اسپتال میں 68 مریض زیر علاج ہیں۔ ادھر اسلام آباد میں بزرگ شہریوں کو ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ ڈی ایچ او کے مطابق وفاقی دار الحکومت میں ابھی تک 8 ہزار 681 بزرگ افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی۔ویکسی نیشن کیلئےرجسٹرڈ افراد میں سے 83 فی صد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔ڈی ایچ او کا مزید کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کیلئے رجسٹرڈ افراد میں ہیلتھ کئیر ورکرز اور بزرگ افراد بھی شامل ہے۔ اسلام آباد میں ابھی تک 38 ہزار 643 افراد ویکسی نیشن کیلئےرجسٹرڈ ہوچکے ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر