سریا 7 ہزار روپے فی ٹن مہنگا کردیا گیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) تبدیلی سرکار کا عوام کیلئے ایک اور تحفہ ‘شہر کی مارکیٹس میں سریا 7 ہزار روپے فی ٹن مہنگا کر دیا گیا، مہنگائی نے عام آدمی کیلئے مکان بنانا مشکل کردیا۔ بتایاگیا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھتے ہی سریے کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، شہر کی مارکیٹس میں سریے کی قیمت میں 7 ہزار روپے فی ٹن تک اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں لوکل سریہ ایک لاکھ ستر ہزار روپے فی ٹن جبکہ برانڈڈ سریے کی قیمت ایک لاکھ نوے ہزار روپے فی ٹن پر پہنچ گئی ہے۔صدر مصری شاہ زون تھری حاجی عبدالحمید کا کہنا ہے کہ سریے کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران 17 ہزار روپیاور ایک سال کے دوران 70 ہزار روپے فی ٹن تک اضافہ ہوا ہے،حکومت ٹیکسسز میں کمی کرکے قیمتوں میں کمی لاسکتی ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پرچون سطح پر چینی کی قیمت 130روپے کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں پرچون دکاندار دوطرح کی چینی فروخت کر رہے ہیں جس میںباریک چینی سرکاری نرخ نامے کے مطابق90روپے فی کلوجبکہ موٹی چینی 120سے130روپے تک فروخت کی جارہی ہے ۔ بعض دکاندارجرمانے یا کسی قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے موٹی چینی صرف اپنے جاننے والے خریداروں کو فروخت کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر